بی سی سی آئی صدر سوربھ گنگولی کے دل کا دورہ پڑنے کی خبر سن کر ان کے مداح، دوست سبھی پریشان ہو گئے۔
اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے مشہور سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنائک نے پُری کی ساحل پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگولی کا مجسمہ بنایا۔ انہوں نے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔
وہیں مغربی بنگال کے سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سابق سربراہ اور سی پی ایم کے سرکردہ رہنما اشوک بھٹاچاریہ اپنے عزیز دوست سورو گنگولی بھی یہ خبر سن کر مضطرب ہو گئے۔
سی پی ایم کے سرکردہ رہنما اشوک بھٹاچاریہ نے کہا کہ سوربھ گنگولی کو ہارٹ اٹیک کی خبر سن کر بہت برا لگا۔