اردو

urdu

ETV Bharat / city

اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ مستقبل کرے گا: ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگلے لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن اتحاد کا چہرہ کون ہوگا یہ مستقبل کے حالات پر منحصر ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ مستقبل کرے گا: ممتا بنرجی
اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ مستقبل کرے گا: ممتا بنرجی

By

Published : Jul 28, 2021, 8:27 PM IST

ممتا بنرجی سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ’’کیا آپ اپوزیشن جماعت کا چہرہ ہوں گی؟‘‘ ممتا بنرجی نے لیڈر شپ کے سوال پر کہا کہ ’’میں بلی کی گھنٹی بجانے میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی مدد کرنا چاہتی ہوں۔ میں لیڈر نہیں بننا چاہتی، بلکہ ایک عام لیڈر کی طرح اپوزیشن لیڈروں کو متحد کروں گی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’میں سیاسی نجومی نہیں ہوں، یہ مستقبل کی صورت حال پر منحصر ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت کون کرے گا۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر کوئی اور لیڈر اس اتحاد کی قیادت کرتا ہے۔ جب اس معاملے پر بات کی جائے گی تو اسی وقت ہم اس کا فیصلہ کریں گے۔ میں کسی پر مسلط نہیں ہونا چاہتی ہوں اور نہ میں کسی کو مسلط کرنے کے حق میں ہوں۔‘‘

پیگاسس جاسوسی سے متعلق ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’یہ صورت حال ایمرجنسی سے بھی زیادہ سنگین ہے۔‘‘ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ’’مرکزی حکومت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔ سوالات کا جواب دینے کے بجائے ای ڈی اور انکم ٹیکس کے ذریعہ چھاپے مارکر خاموش کرایا جارہا ہے۔ یہاں کوئی جواب نہیں ملتا۔‘‘

مزید پڑھیں: ممتا بنرجی کی سونیا گاندھی سے ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ ’’جمہوریت میں حکومت کو جواب دینا پڑتا ہے، اس وقت ملک میں جو صورت حال ہے وہ ایمرجنسی سے بھی بدتر ہے۔‘‘

منگل کے روز بنرجی نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خود ہی اہم شکل اختیار کرلے گا۔ آج ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’میں ایک عام کارکن ہوں اور ایک کارکن کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھنا چاہتی ہوں۔‘‘

اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد ممتا بنرجی پہلی مرتبہ دہلی کے دورے پر ہیں۔ ممتا بنرجی نے بی جے پی کے ’’اچھے دن‘‘ کے نعرہ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’’اب ہم لوگوں نے ان کے اچھے دن بہت دیکھ لئے ہیں، مزید دیکھنا نہیں چاہتے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details