اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی بنگال: فرہاد حکیم کے نام پر ٹھگی کا معاملہ کا سامنا آیا

کولکاتا شہر کے کاشی پور میں نوکری دلانے کے نام پر کئی افراد سے روپے لینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

مغربی بنگال: فرہاد حکیم کے نام پر ٹھگی کا معاملہ کا سامنا آیا
مغربی بنگال: فرہاد حکیم کے نام پر ٹھگی کا معاملہ کا سامنا آیا

By

Published : Aug 7, 2021, 10:56 PM IST

دھوکہ دہی کے شکار لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ایک شخص خود کو ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ اور کلکتہ کارپوریشن کے ایڈ منسٹریٹر فرہاد حکیم کا قریبی بتاکر ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ بالخصوص کارپوریشن میں نوکری دلانے کے نام روپے لئے ہیں ۔ کاشی پورپولس انتظامیہ نے اس معاملے میں جانچ شروع کردی ہے۔ملزم مفرو ر ہے۔

عبدالقادر نامی ایک بے روزگار نوجوان نے کاشی پور تھانے میں شکایت درج کروائی ہے کہ ایک شخص نے خود کو ریاستی وزیر فرہاد حکیم کا قریبی بتاکر نوکری دلانے کے نام پر اس سے تین لاکھ روپے بطور رشوت لیا ہے ۔جب نوکری نہیں ملنے کے بعد روپے جب واپس مانگے گئے تو اس نے انکار کردیا ہے۔کاشی پور تھانے میں شکایت کرانے کا فیصلہ اس کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال جوائنٹ انٹیرینس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان

عبدالقادر نےدعویٰ کیا ہےکہ وہ اکیلے نہیں ہیں ، علاقے کے کئی بے روزگار نوجوانوں سے پیسے لیے گئے ہیں۔ مبینہ طور پر ، وہ فرہاد حکیم کے قریب ہونے کا دعویٰ کرتا تھا کہ کہ ترنمول کانگریس کی جانب سے علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دی جارہی ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details