اردو

urdu

By

Published : May 4, 2021, 4:33 PM IST

Updated : May 5, 2021, 9:36 AM IST

ETV Bharat / city

ممتا بنرجی آج تیسری بار وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گی

آج ممتا بنرجی کی حلف برداری تقریب میں سی پی آئی ایم کے اعلیٰ رہنماؤں سمیت بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی بھی مدعو کیے گئے ہیں۔

former cm buddhadeb biman bose and sourav invite in mamata oath ceremony
former cm buddhadeb biman bose and sourav invite in mamata oath ceremony

اسمبلی انتخابات 2021 میں غیر معمولی اور تاریخی جیت کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو پارٹی لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی آج پانچ مئی کو 10:45 بجے تیسری مرتبہ وزیر اعلی کے عہدے کے لیے حلف لیں گی۔ اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ممتا بنرجی کی حلف برداری تقریب کے لیے سابق وزیر اعلیٰ اور سی پی آئی ایم کے معمر رہنما بدھادیب بھٹاچاریہ، لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس، سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری سوریہ کانت مشرا اور سوجن چکرورتی کو مدعو کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی کی حلف برداری تقریب میں سی پی آئی ایم کے اعلیٰ رہنما مدعو
اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے صدر سورو گنگولی کو بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آل انڈیا ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری پارتھو چٹرجی، پارٹی کے صدر سبرتو بخشی، سبرتو مکھرجی اور فرہاد حکیم جیسے بڑے رہنما حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔'اس کے علاوہ مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری، سابق اپوزیشن رہنما عبدالمنان، بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کو بھی دعوت دی گئی
اب تک یہ واضح نہیں ہو پائی ہے کہ مدعو کیے گئے تمام رہنما ممتابنرجی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں۔ واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج راج بھون میں تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ کا حلف لیں گی۔
ممتا بنرجی کی حلف برداری تقریب میں ادھیر رنجن چودھری بھی مدعو
بمان بنرجی تیسری مرتبہ کے لیے اسپیکر کے عہدے کے لیے منتخب کئے گئے۔ اراکین اسمبلی چھ مئی کو حلف لیں گے۔
Last Updated : May 5, 2021, 9:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details