مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر خوفناک سے خوفناک تر ہوتی جا رہی ہے، جس کے سبب عام لوگ دہشت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے آنے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے لیکن تشفی بخش بات یہ ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس نجات حاصل کرنے کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جو ایک مثبت پہلو ہے۔
گزشتہ روز کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے سابق وزیراعلیٰ بدھادیب بھٹاچاریہ اور ان کی اہلیہ کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ بدھادیب بھٹاچاریہ کی حالت تشفی بخش ہے۔ انہیں جنرل وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔