کولکاتا:ریاست کے مختلف اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں معمولی کے 782 یومیہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اموات شرح میں کمی ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کولکاتا میں 216، شمالی 24 پرگنہ میں 123 اور جنوبی 24 پرگنہ میں 110 کورونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے محض پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جس میں چار شخص کولکاتا سے تعلق رکھتے ہیں۔ جبکہ اس بیماری سے اب تک 19 ہزار 319 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
دوسری طرف مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 16 لاکھ، چار ہزار 918 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 15 لاکھ 77 ہزار 609 افراد اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں.۔
ریاست میں ایک دن میں 27 ہزار 115 لوگوں کو کورونا ویکسین کا پہلا ڈوسز دیا گیا جبکہ کورونا کے دوسرے ڈوسز پانے والوں کی تعداد 27 ہزار 900 رہی۔
مزید پڑھیں: مغربی بنگال میں کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال