مغربی بنگال کے کولکاتا میں ایسٹ ویسٹ میٹرو ٹرین سروس شروع ہونے کے بعد مسافر سیالدہ اسٹیشن سے باآسانی سالٹ لیک سیکٹر 5 تک جاسکیں گے جبکہ فی گھنٹے 50 ہزار افراد آمد و رفت کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
سیالدہ میٹرو ٹرین کی کامیاب آزمائش، بہت جلد افتتاح ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کا آج ایک اور باب مکمل ہوا۔ کولکاتا کے لوگ شدت سے ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کے مکمل ہونے کا انتظار کررہے ہیں جس کے ذریعہ ہوڑہ میدان سے دھرمتلہ کو جوڑا جائے گا۔ ہگلی ندی کے نیچے سے میٹرو ٹرین دھرمتلہ پہنچے گی۔ دھرمتلہ کو سیالدہ اسٹیشن سے جوڑنے کا بھی کام عنقریب مکمل کیا جائے گا۔
سیالدہ میٹرو ٹرین کی کامیاب آزمائش، بہت جلد افتتاح آج پھول بگان سے سیالدہ کو جوڑنے والی ٹریک پر پہلی بار ٹرین کو دوڑایا گیا اور اس کی رفتار کی آزمائش کرتے ہوئے پھول بگان سے سیالدہ تک 15 کیلو میٹر فی گھنٹے کے رفتار سے ٹرین چلائی گئی۔آزمائش میں دیکھا گیا کہ بجلی سپلائی اور ٹریک کی حالت وغیرہ کا جائزہ لیا گیا۔ کولکاتا میٹرو کارپوریشن کے انجینیئرز نے بتایا کہ آج کی آزمائش کافی اہمیت کی حامل ہے جبکہ آگے بھی متعدد بار رفتار کی آزمائش کی جائے گی، جس کے بعد ٹرائل رن کیا جائے گا۔
سیالدہ میٹرو ٹرین کی کامیاب آزمائش، بہت جلد افتتاح یہ بھی پڑھیں:Hindustani library: مٹیابرج: اردو ادب کی ترقی میں ہندوستانی لائبریری کا نمایاں کردار
کولکاتا میٹرو ٹرین کارپوریشن لمیٹید کے چیف انجینئر بسواناتھ دیوان جی نے کہا کہ سیالدہ میٹرو اسٹیشن کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ملک کا سب مصروف ترین میٹرو اسٹیشن ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق فی گھنٹہ 50 ہزار مسافر سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا استعمال کریں گے جس کو دیکھتے ہوئے سیالدہ میٹرو اسٹیشن کو ڈبل ڈسچارج اسٹیشن بنایا گیا ہے تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں آسانی ہوسکے۔ اس اسٹیشن پر 4 اسکرین دروازے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ مسافرین کی سہولت اور تحفط پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ پھول بگان سے سیالدہ میٹرو اسٹیشن کے درمیان 2.3 کیلو میٹر کے سرنگ میں ابھی بھی کام باقی ہے۔