مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ میں ویکسینیشن مہم کے تحت ایک سو سے زائد سیکس ورکرس کو ویکسین دی گئی ہے۔ ویکسینیشن مہم کے تحت سیکس ورکرس کو ویکسین دینے کے ساتھ ساتھ کورونا کی جانچ بھی کی گئی۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں ویکسینیشن مہم جاری ہے۔ اسی مہم کے تحت سیکس ورکرس کو بھی ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر تقریباً سو سیکس ورکرز کو ویکسین دی گئی اور ان کی صحت پر نظر بھی رکھی جائے گی۔ سیکس ورکرس کو کسی بھی طرح کی پریشانی ہونے پر صحت مراکز سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سماجی ادارے سے منسلک منیر الشیخ نے بتایا کہ ویکسینیشن کے لیے ان سیکس ورکرس سے پہلے رابطہ کرکے انہیں سمجھایا گیا، جس کے بعد وہ ویکسین لینے کے لیے تیار ہوئے۔