اردو

urdu

ETV Bharat / city

Firhad Hakeem Re-elected Mayor of Kolkata Municipality: فرہاد حکیم کولکاتا کارپوریشن کے دوبارہ میئر منتخب - Kolkata news

کولکاتا کارپوریشنKolkata Corporation مئیر کے طورپرپارٹی نےایک بار پھرسے فرہاد حکیم کوموقع دیا ہے۔ڈپٹی مئیر اتین گھوش بنے ہیں۔ مالا رائے کو ایک بار پھر سے چئیر پرسن بنایا گیا ہے۔کولکاتا کے مہاراشٹرابھون میں ہوئے میٹنگ میں پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی نےاس کا اعلان کیا۔

Farhad Hakeem re-elected Mayor of Kolkata Corporation:فرہاد حکیم کولکاتا کارپوریشن کے دوبارہ مئیرمنتخب
Farhad Hakeem re-elected Mayor of Kolkata Corporation:فرہاد حکیم کولکاتا کارپوریشن کے دوبارہ مئیرمنتخب

By

Published : Dec 23, 2021, 5:31 PM IST

ترنمول کانگریس کئ نو منتخب کونسلروں Newly Elected Councilorsکی مہارشٹرا بھون میں ہوئی میٹنگ میں پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی نے مئیر کے طور پر ایک بار پھر سے فرہاد حکیم کے نام کا اعلان کیا۔آئندہ پانچ برسوں کے لئے فرہاد حکیم کولکاتا کارپوریشن کے مئیر رہیں گے۔

Farhad Hakeem re-elected Mayor of Kolkata Corporation:فرہاد حکیم کولکاتا کارپوریشن کے دوبارہ مئیرمنتخب

کارپوریشن کے چئیرپرسن دوبارہ مالا رائے کو بنایا گیا ہے۔ترنمول کانگریس کے 134 منتخب کونسلروں کو ممتا بنرجی نے آج مبارک دیتے ہوئے میٹنگ کا آغاز کیا۔

ترنمول کانگریس کے صدر سبرتو بخشی نے چئیر پرسن کے طور پر مالا رائے کے نام کی تجویز پیش کی اور پارٹی لیڈر کے طور پر فرہاد حکیم کا نام پیش کیا گیا۔

ان دونوں نام پر تمام کونسلروں نے حمایت میں اپنے ہاتھ اٹھائے ڈپٹی مئیر کے طور پر اتین گھوش کا نام پیش کیا گیا۔

13 لوگوں کو مئیر ان کونسل کے طور پر منتخب کیا گیا۔جن میں دیباشس کمار،دیب برتو مجمدار،بابو بخشی،امیر الدین بابی،سندیپن ساہا، جیون ساہا،رام پیاری رام،ابھیجیت مکھرجی،تارک سنگھ،متیالی بنرجی،سپن سمدار،اور جیون ساہا شامل ہیں۔


دوبارہ کولکاتا کارپوریشن کے مئیر بننے کے بعد فرہاد حکیم نے کہا کہ ممتا بنرجی کے بھروسے کو کبھی نہیں توڑونگا چاہے اس کے لئے میری جان چلی جائے۔

ان کے ہی بھروسے اور نقش قدم پر چل کر اتنے دنوں تک بورڈ چلایا ہے اس کے بعد بھی کارپوریشن چلانا ہے۔

ممتا بنرجی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے کارپوریشن چلانا ہے۔انہوں نے جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی اس کو ہر حال میں نبھاؤں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details