اردو

urdu

ETV Bharat / city

Fire At Rampurhat: بنگال بیربھوم سانحہ، نو افراد ہلاک

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی علاقے میں اچانک یکے بعد دیگر دس گھروں میں آگ لگ گئی اس واقعے میں دو بچے سمیت نو لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔ Fire At Rampurhat

By

Published : Mar 22, 2022, 3:57 PM IST

Updated : Mar 22, 2022, 5:36 PM IST

مغربی بنگال: رامپورہاٹ میں آتشزدگی،متعدد لوگوں کی لاشیں برآمد
مغربی بنگال: رامپورہاٹ میں آتشزدگی،متعدد لوگوں کی لاشیں برآمد

ذرائع کے مطابق باگٹی گاؤں میں نامعلوم شرپسندوں نے کئی گھروں میں آگ لگادی جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور ایک ہی گھر سے سات لوگوں کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد کی۔Burned bodies found

فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے ایک اور گھر سے مزید تین لوگوں کی لاشیں برآمد کی۔ ہلاک شدگان میں خواتین بھی شامل ہے۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجوادیا پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش جاری ہے،پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں کچھ بھی واضح طور پر کہا نہیں جا سکتا ہے۔ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مقامی باشندوں نے کہا کہ گزشتہ شب چند لوگ گاؤں میں داخل ہو ئے اور دس سے بارہ گھروں میں آگ لگادی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں متعدد لوگوں کی موت ہوئی ہے اور کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔

علاقے میں حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس اہلکاروں اور کومبٹ فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رامپور ہاٹ کے بڑشال گرام پنچایت کے نائب پردھان اور ترنمول کانگریس کے رہنما بھدو شیخ بم حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے ہی علاقے میں کشیدگی کا ماحول تھا۔

دوسری طرف بی جے پی نے رامپور ہاٹ سانحہ کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ عدالت سے رامپور ہاٹ معاملے کی سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر وزیر فرہاد حکیم حالات کا جائزہ لینے کے لئے آج ہی رامپور ہاٹ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 22, 2022, 5:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details