اردو

urdu

ETV Bharat / city

Anis khan Murder Case: انیس خان قتل معاملے میں ترنمول ایم ایل اے کے خلاف ایف آئی آر درج - shabir khan lodge FIR against shoukat mollah

مقتول انیس خان کے بھائی شبیر خان نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا کے خلاف آمتا تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ FIR has been registered against Trinamool Congress MLA

مقتول انیس خان معاملے میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج
مقتول انیس خان معاملے میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج

By

Published : Mar 7, 2022, 10:36 PM IST

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا تھانہ علاقے میں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے قائد انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کے 16 دن گزر جانے کے بعد بھی ایس آئی ٹی اب تک کسی نتیجے پر پہنچ نہیں پہنچ سکی۔
Anis khan Murder Case


اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم (special investigation team) کی تحقیقات جاری ہے اور روزانہ کچھ نہ کچھ نیا موضوع نکل کر سامنے آ جاتا ہے۔

مقتول انیس خان معاملے میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج
مقتول انیس خان کے بھائی شبیر خان نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا کے خلاف آمتا تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
شبیر الرحمن خان نے کہا کہ کیننگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا اپنے گھر میں بیٹھ کر کیسے کسی کے قتل کے بارے میں بیان بازی کر سکتے ہیں۔انہوں نے جو بیان دیا تھا وہ بھی بے بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی شوکت ملا کو کیسے معلوم ہوا کہ انیس الرحمن خان چھت سے پائپ اتارنے کے دودان گر کر ہلاک ہو گئے۔ انہیں یہ جانکاری کہاں سے ملی اور کس نے دی۔
ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ایک ذمہ دار شخص ہیں۔ پولیس اگر ان کے بیان پر ہی تفتیش شروع کر دے تو پھر کیا ہو گا، اسی وجہ سے ان کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی گئی۔
واضح رہے کہ جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ممکن ہے کہ انیس خان پائپ اتارنے کے دوران چھت سے گر کر ہلاک ہو گیا ہو۔ اس بیان پر مقتول انیس خان کے والد اور بھائی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Saugata Roy on Anis Khan Murder:'انیس الرحمن خان قتل معاملے سے متعلق سوال نہ کریں'



غور طلب ہے کہ 18 فروری کی رات آمتا تھانہ علاقے میں انیس الرحمن خان کو ان کے ہی مکان کے سامنے خون سے لت پت پایا گیا تھا۔ ہسپتال لے جانے کے دوران ان کی موت ہو گئی تھی۔ گھر والوں کا الزام ہے کہ پولیس کے لباس میں چار لوگ گھر میں زبردستی داخل ہو گئے اور پھر اسی دوران انیس حادثے کا شکار ہو گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details