اردو

urdu

By

Published : Dec 30, 2020, 1:20 AM IST

ETV Bharat / city

کسان بل کو واپس لینا ہی پڑے گا: بمان بوس

بائیں محاذ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو کسی بھی قیمت پر کسان بل واپس لینا ہی پڑے گا۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے رانی راش مونی روڈ پر بائیں محاذ اور کانگریس کے مشترکہ جلوس کا اہتمام کیا گیا۔

biman bose
بمان بوس

بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور ریاست میں ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت کے خلاف بائیں محاذ اور کانگریس کے رہنماؤں نے زبردست احتجاج کیا۔

بائیں محاذ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے دہلی ہریانہ سرحد پر کسانوں کا احتجاج جاری ہے لیکن کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

پتہ نہیں مرکزی حکومت کسانوں سے کیا بات کر رہی ہے اور کیسے کر رہی ہے کہ مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے۔ بات چیت میں کہیں نہ کہیں ضرور کوئی کمی ہے۔

عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بائیں محاذ کے چیئرمین بمان بوس نے مزید کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو کسی بھی قیمت پر کسان بل واپس لینا ہی پڑے گا۔ مرکزی حکومت اگر کسان بل کو واپس نہیں لیتی ہے تو آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

ویڈیو

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت اور مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت پوری طرح سے ناکام ہے۔

ممتا بنرجی کی حکومت نے نہ صنعتی ترقی پر زور دیا اور نہ ہی بے روزگاری کو دور کرنے کی کوشش کی۔

اس کی وجہ سے بنگال کے عوام کو بیرون ریاستوں میں روزگار کی تلاش میں جانا پڑتا ہے۔ اسی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details