مغربی بنگال کے مشہور کارٹونسٹ اور 'بنتول دی گریٹ' Bentol the Great جیسی مقبول کتاب کے خالق نارائن دیب ناتھ کا آج 96سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے Famous Bengali Cartoonist Narayan Deb Nath Dies ۔گزشتہ 25دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ آج صبح 10.15منٹ پر بیلیو اسپتال میں آخری سانس لی۔
عمر کی وجہ سے کئی بیماریوں کے شکار تھے۔ گزشتہ دودنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ ریاستی حکومت ان کے علاج کا خرچہ برداشت کررہی تھی۔ان کے علاج کےلئے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی Chief Minister Mamata Banerjee نے ان کی موت پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔ ان کے علاج کے دوران بھی ممتا بنرجی رابطے میں تھیں۔ وزیر اعلیٰ نےتعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’میں تجربہ کار کارٹونسٹ نارائن دیب ناتھ کی موت سے غمزدہ ہوں۔ ان کے انتقال سے کارٹونز کے شعبہ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور انہوں نے اس شعبے میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
وزیر اعلیٰ Chief Minister Mamata Banerjee office کے دفتر کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں لکھا گیا ہے، 'میں بچوں کے نامور مصنف اور کارٹونسٹ نارائن دیبناتھ کے انتقال سے بہت افسردہ ہوں۔