شمالی-24 پرگنہ: بی جے پی امیدوار کی حمایت میں انتخابی جلسہ - سنیل سنگھ کی حمایت میں انتخابی جلسے
شمالی-24 پرگنہ کے نواپاڑہ اسمبلی حلقے کے گیارولیا ٹاؤن میں اقلیتی طبقے کے چند لوگوں نے موجودہ رکن اسمبلی و بی جے پی امیدوار سنیل سنگھ کی حمایت میں انتخابی جلسے کا اہتمام کیا۔
![شمالی-24 پرگنہ: بی جے پی امیدوار کی حمایت میں انتخابی جلسہ minority oragnised political funtion for bjp candidate in north 24 pgs](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11340773-127-11340773-1617973656236.jpg)
west bengal muslim support to bjp candidate
مغربی بنگال کے شمالی-24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ بیرکپور صنعتی خطے کا نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں اس مرتبہ سہ رخی مقابلہ ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی اس حلقے پر عقابی نظرہے۔ بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی اور امیدوار سنیل سنگھ، ترنمول کانگریس کی امیدوار منجو باسو اور متحدہ اتحاد کے امیدوار شوبھنکر سرکار کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہونا ہے۔
ویڈیو
اس موقع پر گیارولیا ٹاؤن کی سرکردہ مسلم شخصیات کے ساتھ ساتھ گھریلو خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔اقلیتی طبقے کے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی اور امیدوار سنیل کا کہنا ہے کہ وہ سب کا ساتھ سب وکاش میں یقین رکھتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ ان کے لیے تمام مذاہب کے لوگوں کے ووٹوں کی یکساں اہمیت ہے۔ ترقی کے لیے تمام مذاہب کے لوگوں کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔'
بی جے پی کے امیدوار کا کہنا ہے کہ ان کا اقلیتی طبقے کے لوگوں سے برسوں پرانے تعلقات ہیں۔ اسی رشتے کو مستقبل میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ میں بی جے پی کا امیدوار ہوں، میں تمام مسلم بھائیوں سے ووٹ کرنے کی اپیل کر رہا ہوں۔ آپ لوگوں نے مجھے، کاونسلر بنایا، گیارولیا میونسپلٹی کے چیئرمین بنایا اور اب رکن اسمبلی کے عہدے پر برقرار رکھنے کے لیے حمایت کرنی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ' میں نے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے کی ترقی کے لیے جو کچھ بھی کیا ہے وہ آپ لوگوں کے سامنے ہے اور اسی بنیاد پر ووٹ دینے کی اپیل کرتا ہوں۔'
واضح رہے کہ شمالی 24 پرگنہ میں 22 اپریل کو اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت چھٹے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات 2021 کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مرکزی فورسز کی نگرانی میں اسمبلی انتخابات 2021 کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔