مرشدآباد ضلع کے جنگی پور اور شمسیر گنج میں آئندہ 13 مئی کو انتخابات کرانے کا الیکشن کمیشن نے اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد سے ریاست کے مسلمانوں کی طرف سے اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں آج ریاستی الیکشن کمیشن کے افسران کے ساتھ جماعت اسلامی کی قیادت میں مسلم تنظیموں کی ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کے صدر مولانا عبدالرفیق کے علاوہ جمعیت اہل حدیث کے جنرل سیکریٹری مولانا معروف سلفی، جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کے سیکریٹری شاداب معصوم اور دوسرے لوگ شامل تھے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کے صدر مولانا عبدالرفیق نے کہاکہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ عید کا تہوار مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لوگ اس تہوار میں شامل ہوتے ہیں ایسے میں عید کے دن الیکشن کی بات کسی طرح قابل قبول نہیں ہے۔'