اردو

urdu

ETV Bharat / city

آٹھویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے لیے تیاری مکمل

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں ریاست کے پانچ اضلاع کی 36 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

eight phase of assembly election campaign end
eight phase of assembly election campaign end

By

Published : Apr 27, 2021, 4:47 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ملک بھر سمیت ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر الیکشن کمشین نے گذشتہ دنوں انتخابی مہم کو 72 گھنٹے پہلے بند کرنے کو کہا تھا جس کے تحت آٹھویں اور آخری مرحلے میں ریاست کے پانچ اضلاع کی 36 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لیے انتخابی مہم کا مقررہ وقت ختم ہو گیا ہے اور اب پولنگ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آٹھویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔


آٹھویں اور آخری مرحلے میں شمالی کولکاتا کی سات، مالدہ ضلع کی چھ، مرشدآباد اور بیربھوم ضلع کی 11-11 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔

اس مرحلے میں پانچ اضلاع میں کل ووٹرز کی تعداد 84,77,728 ہے جن میں مرد ووٹرز ہیں، 43,55,835 خواتین ووٹرز 41,21,735 ہیں، جبکہ 158 تیسرے جنس ووٹرز ہے بھی ہیں۔

آٹھویں اور آخری مرحلے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے کل 283 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔ جن میں ریاستی وزیر ششی پانجا، اتین گھوش، ریاستی وزیر سدھن پانڈے، نینا بندھوپادھیا، پارش پال فارورڈ بلاک کے پرکاش ساہا، سی پی آئی ایم کے راجیب بسواس اور کاشی ناتھ بسواس کے نام قابل ذکر ہے۔

مالدہ اور مرشدآباد ضلع کی 11 - 11 سیٹوں کے لیے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بی جے پی کے علاوہ متحدہ اتحاد کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details