اردو

urdu

ETV Bharat / city

Mamata Banerji on Schools: 'کورونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظرتعلیمی ادارے دوبارہ بند ہونے کا امکان' - corona cases increase in bangal

کورونا کے خطرات ریاست میں بڑھ رہے ہیں۔مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد اگر صورت حال اگر تشویش ناک ہوئی تو دوبارہ ریاست کے تعلیمی ادارے بند Educational Institutions May Close Again In View Of Coronaکئے جانے پرغورکیا جا سکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی کورونا پروٹوکال میں سختی کی جا سکتی ہے۔

Breaking News

By

Published : Dec 29, 2021, 6:58 PM IST

بدھ کے روز وزیر اعلی ممتا بنرجی نے انتظامیہ کی میٹنگ میں ریاست میں کورونا کے کیسیز میں اضافے اور اومیکرون Omicrone کے نئے معاملات کے پیش نظر کہا کہ ریاست کے تعلیمی ادارے بندEducational Institutions May Close کئے جانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے منیش جین کو کورونا کی صورت حال پر نظر رکھنے کو کہا۔ممتا بنرجی نے کہا کوورنا وبا کی تیسری لہر بھی آ سکتی ہے۔اومیکرون Omicroneکے معاملے بھی بڑھ رہے ہیں۔

ایسے وقت میں اسکول و کالج کھلے رکھنا بہتر یوگا یا نہیں اس پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے امتحانات بھی قریب ہیں۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے چیف سیکریٹری ہری کرشنا دویدی کو ہدایت دی کہ اسکول و کالج کھلے رکھنے ہوں گے یا نہیں اس پر بہت جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈیڑھ برس بعد گذشتہ نومبر میں ہی ریاستی حکومت نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ریاست میں صحت کے حوالے سے بھی وزیر اعلی ممتا بنرجی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ صحت کے سیکریٹری نارائن سوروپ کو ہدایت دی۔

کورونا وبا کے خطرات سے نپٹنے کے لئے کنٹینمنٹ زون بھی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔آئندہ 3 جنوری کو اس سلسلے میں نوٹس بھی جاری کرنے کا حکم دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details