کولکاتا: نارادا اسٹنگ آپریشن معاملے میں کارروائی میں تیزی لاتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ریاستی وزیر شوبھندو ادھیکاری، پولیس آفیسر ایس ایم ایچ مرزا، ممبر پارلیمنٹ کاکولی گھوش دستیدار، اپور وا پوتداراور ممبر پارلیمنٹ سوگاتارائے کو سمن جاری کرتے ہوئے ای ڈی کے دفتر میں جائداد اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اس سے قبل بی جے پی لیڈر مکل رائے کو ای ڈی نے سمن جاری کرتے ہوئے آمدنی اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ ای ڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔
ایک ایسے وقت میں جب ترنمول کانگریس 2021 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے کررہی ہے اور انتخابی حکمت عملی کار پرشانت کشور کے مشورے پر پارٹی چھوڑکر جاچکے لیڈروں اور پارٹی ورکروں کو دوبارہ پارٹی میں واپس لانے کی کوششیں جاری ہے۔ ایسے میں نارادا اسنگ آپریشن معاملے میں ای ڈی ای کی یہ کارروائی پارٹی کیلئے پریشانی کا باعت بن سکتی ہے۔
ای ڈی نے ترنمو ل کانگریس کے سینئر کانگریس لیڈروں جس میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ شوبھندو ادھیکاری، سینئر ممبر پارلیمنٹ سوگاتا رائے، ممبر پارلیمنٹ کاکولی گھوش دستیداری اور اپوروا پوتدار کو سمن جاری کیا ہے۔ اس کے علاو مرکزی ایجنسی نے بردوان کے سابق پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس ایم ایچ مرزا کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔
نارادا اسٹنگ آپریشن:ریاستی وزیر سمیت 5 افراد کو سمن - ناردا اسٹنگ آپریشن
اس سے قبل بی جے پی لیڈر مکل رائے کو ای ڈی نے سمن جاری کرتے ہوئے آمدنی اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ ای ڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔
نوٹس میں پانچوں کو اپنے تمام اثاثوں کے تفصیلات اور بینک اسٹیمٹ جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مکل رائے نے ای ڈی کے نوٹس پر کہاتھا اس وقت کورونا بحران کی وجہ سے کاغذات جمع کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل چٹ فنڈ گھوٹالہ اور ناردا اسٹنگ آپریشن میں مرکزی ایجنسیاں کارروائی تیز کرسکتی ہے۔
ناردا اسٹنگ آپریشن 2016کے اسمبلی انتخابات سے عین قبل سامنے آیاتھا۔ جس میں ترنمول کانگریس کے ایک درجن لیڈروں کو کسی ایک کمپنی کیلئے لابنگ کرنے کے عوض روپے لیتے ہوئے دکھلایا گیا تھا۔ جن لیڈروں اس اسٹنگ آپریشن میں دکھایا گیا تھا ان میں مکل رائے، سابق میئر شوبھن چٹرجی، ریاستی وزیر فرہاد حکیم، ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی، ممبرپارلیمنٹ سوگت رائے، ممبر پارلیمنٹ کاکولی گھوش دستیدار،سابق ممبر پارلیمنٹ اپوروا پوتدار، ممبر پارلیمنٹ پرسون بنرجی، سابق ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد، سابق ڈپٹی میئر اقبال احمد، ریاستی وزیر شوبھندو ادھیکاری اور سابق ریاستی وزیر مدن مترا شامل تھے۔جب ک ہ بردوان کے سابق پولس سپرنڈنٹ ایس ایم ایچ مرزا جنہیں مکل رائے کا قریبی مانا جاتا تھا کو رشوت لیتے ہوئے دکھلایا گیا تھا۔
2016کے اسمبلی انتخابات سے عین قبل ناردا اسٹنگ آپریشن کے منظر عام پر آنے کے باوجود ترنمول کانگریس نے بڑی جیت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی تھی مگر ان پانچ سالوں میں حالات بدل چکے ہیں۔ایسے میں اگر مرکزی ایجنسیاں جانچ کی کارروائی تیز کردی ہے تو ترنمو ل کانگریس کیلئے پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔تاہم مکل رائے اور سابق میئر شوبھن چٹرجی بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں اور شوبھندو ادھیکاری سے متعلق بھی قیاس آرائی جاری ہے۔
TAGGED:
نارادا اسٹنگ آپریشن