کولکاتا: الیکشن کمیشن نے آج ان قیاس آرائیوں کو ختم کردیا ہے جس میں کہا جارہا تھا کہ کورونا وبا کے خطرات کے پیش نظر آخری تین مراحل کی پولنگ ایک دن میں ہی ہوسکتے ہیں۔ کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں، واضح کیا گیا ہے کہ پولنگ کے نظام الاوقات کو کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ آٹھ مرحلوں میں ہی ووٹنگ ہوگی۔ باقی مراحل کی ووٹنگ کو ایک ساتھ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
بنگال میں کل آٹھ مراحل میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اس میں سے چار مراحل میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ باقی مراحل کی ووٹنگ 17 اپریل، 22 اپریل ، 26 اپریل اور 29 اپریل کو ہونا ہے۔ پھر نتائج 2 مئی کو آئیں گے۔
10 اپریل کو پولنگ کے چوتھے مرحلے میں تشدد سے سبق لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے پانچویں مرحلے سے قبل بنگال میں 11 مزید پولیس مبصرین کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے ہی 55 پولیس مبصرین موجود ہیں اور پانچویں مرحلے میں 11 دیگر مبصرین کی تقرری کے ساتھ مبصرین کی تعداد بڑھ کر 66 ہو جائے گی۔