کولکاتا: الیکشن کمیشن نے کوچ بہار میں پولنگ بوتھ کے باہر جھڑپ اور مرکزی فورسز کے جوانوں کے ذریعہ فائرنگ میں چار افراد کی موت پر کہا ہے کہ یہ غلط فہمی کے نتیجے میں ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے غلط فہمی کی وجہ سے سیکورٹی فورسز پر حملہ کردیا اور اس کے بعد سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کو فائرنگ کرنی پڑی ۔ یہ ای وی ایم اور سرکاری املاک کو بچانے کے لیے ضروری ہوگیا تھا۔
مزید الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لائن میں کھڑے ووٹرز کی جانیں بچانے کے لیے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرنا مناسب تھا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہجوم نے جوانوں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔