اردو

urdu

ETV Bharat / city

Anis Khan Father Statement: میں ضمیر فروش نہیں ہوں: مقتول انیس خان کے والد - Anis khan murder case

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے رامپور ہاٹ سانحہ کے متاثرین کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور غیر مستقل ملازمت دینے کے اعلان پر مقتول انیس الرحمٰن خان کے والد سالم خان نے کہا کہ وہ ضمیر فروش نہیں ہیں۔ Anis Khan Father Statement

Anis Khan's father
Anis Khan's father

By

Published : Mar 26, 2022, 2:42 PM IST

عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے متحرک انیس الرحمٰن خان کے والد سالم خان نے کہا کہ انہوں نے ٹی وی پر لاشوں کی خرید وفروخت دیکھی ہے. اس سے افسوسناک واقعہ اور کیا ہو سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ رامپور ہاٹ میں آتشزنی کے واقعے میں آٹھ لوگوں کو زندہ جلا کر مار ڈالا گیا. اس کی کسی نے مذمت تک نہیں کی. مسلمانوں کو یہ کیا ہو گیا ہے، لگتا ہے ضمیر مردہ ہو گیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ رامپور ہاٹ سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کو کم معاوضہ ملا. اس سے کہیں زیادہ ملنا چاہیے تھا. مغربی بنگال میں موت کے بدلے پیسہ دینے کا روایت عام ہوتا جا رہا ہے. ریاست میں نئی تبدیلی کی لہر میں کچھ تو بہتر ہونا چاہیے تھا، وہ نہیں ہو رہا ہے اور اقلیتی طبقے کو اس کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے. Anis Khan Father Statement

انیس خان، فائل فوٹو


سالم خان نے کہا کہ چند افراد نے ہمیں بھی خریدنے کی کوشش کی تھی ہماری بھی، ہماری بھی بولی لگائی گئی تھی، لیکن ہم برائے فروخت نہیں ہیں. ہمارا ضمیر مردہ نہیں ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے. اس کی جان کی قیمت کیسے لگائی جا سکتی ہے. جہاں تک تفتیش کا سوال ہے تو ایس آئی ٹی سے کوئی امید نہیں ہے. سی بی آئی کی جانچ میں کئی لوگوں کے پاؤں اکھڑ جائیں گے. واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 18 فروری کو ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا واقع مکان کے نیچے عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے متحرک انیس الرحمٰن خان کو تشویشناک حالت میں پایا گیا تھا.

مزید پڑھیں:


انیس الرحمٰن خان کی شدید حالت میں ہوڑہ محکمہ ہسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہی موت ہو گئی تھی. مقتول انیس خان کے والد سالم خان کا الزام ہے کہ چار لوگ پولیس یونیفارم میں ان کے مکان میں داخل ہوئے اور انہوں نے ہی انیس کو چھت سے نیچے پھینک کر قتل کیا. انیس الرحمٰن خان کی پراسرار موت کے خلاف پوری ریاست میں جلوس و احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے. وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آئی پی ایس آفیسر گیان ونت سنگھ کی سربراہ میں ایس آئی ٹی قائم کیا اور 15 دنوں کے اندر معاملے کو سلجھانے کی ہدایت دی لیکن ڈیڑھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی انیس الرحمٰن خان کی پراسرار موت کی تفتیش میں کوئی مثبت نتیجہ کی امید نظر نہیں آرہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details