اس موقع پر مغربی بنگال کے تمام ضلعوں میں ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر توپسیا اکاڈمی اتھلیٹک کلب اور سیلف ہیلف گروپ کی جانب سے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی گھریلو خواتین کے درمیان راشن کٹس تقسیم کی گئیں۔
توپسیا اتھلیٹک کلب اور سیلف ہیلپ گروپ کے مشترکہ تعاون سے راشن کٹس تقسیم
یومِ آزادی کے 75ویں سالگرہ پر توپسیا اتھلیٹک کلب اور سیلف ہیلپ گروپ کے مشترکہ تعاون سے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی گھریلو خواتین کے درمیان راشن کٹس تقسیم کیے گئے۔ ملک کی تمام ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی 75ویں یومِ آزادی کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
توپسیا اتھلیٹک کلب اور سیلف ہیلپ گروپ کی مشترکہ تعاون سے راشن کٹس تقسیم
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے 'لکشمی بھنڈار' منصوبہ پر گھریلو خواتین کا ردعمل
وہیں اس تعلق سے توپسیا اکاڈمی اتھلیٹک کلب کے جنرل سیکرٹری صلاح الدین نے کہا کہ 'بھارت کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر بالخصوص گھریلو خواتین کی تھوڑی مگر ٹھوس مدد کرنے کی کوشش کی گئی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ ' میں سیلف ہیلپ گروپ سے منسلک خواتین کا شکر گزار ہوں جو گھریلو خواتین کی مدد کے لئے آگے آئیں۔
TAGGED:
یوم آزادی کے 75 ویں سالگرہ