اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال میں بی جے پی کے کارکنان کے ساتھ امتیازی سلوک: دلیپ گھوش - Prime Minister Narendra Modi

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر یاس نامی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں راحت کے کاموں میں سیاست کرنے کا الزام لگایا۔

dilip-ghosh
دلیپ گھوش

By

Published : May 28, 2021, 7:58 PM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے چندنگر میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے یاس نامی طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں سے ملاقات کی۔

ریاستی بی جے پی صدر نے کہا کہ یاس نامی طوفان سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت نے شاندار اور قابل تعریف کام کیا۔ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے تو اور اچھی بات ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا کہ پناہ گاہ کیمپوں میں سیاسی اعتبار سے لوگوں کے ساتھ بھیدبھاؤ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر یاس نامی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں راحت کے کاموں میں سیاست کرنے کا الزام لگایا۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں بی جے پی کے کارکنان کو داخل ہونے نہیں دیا جاتا ہے۔ انہی علاقوں میں راحت رسائی کے کاموں کو انجام دیا جاتا ہے جہاں ترنمول کانگریس کے لوگ رہتے ہیں۔ یہ کیسا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کے بی جے پی کے کارکنان کی کیا غلطی ہے۔ انہیں کس بات کی سزا دی جاتی ہے۔ ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کا کیا مطلب ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ ہی بنگال کی مدد کرنے کے لئے آگے آتے ہیں اور اس مرتبہ آئے۔ اس سے پہلے امفان نامی طوفان کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے ہوائی جہاز سےحالات کا جائزہ لینے کے بعد امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہوا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے یاس نامی طوفان سے متاثرہ علاقوں کا ہوائی جائزہ لیا۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت بنگال کے حق میں ہر کام کرتی ہے۔ اب یہ الگ بات ہےکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اکثر و بیشتر مرکزی حکومت پر الزام تراشی کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details