اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ' ٹی ایم سی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، عوام انہیں پہچان چکے ہیں، وہ ٹی ایم سی ریاست میں بی جے پی کی جیت سے پریشان ہیں'۔
'بی جے پی کی جیت سے ٹی ایم سی پریشان' انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی نے ٹی ایم سی کو چاروں خانے چت کردیا ہے، وہ عوام کے سامنے منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے، اس لیے وہ چائے کی دکانوں پر جاتے ہیں۔'
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک چائے کی دکان میں چائے بنائی تھی جس کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی، اس سلسلے میں دلیب گھوش نے ترنمول کانگریس پر سخت نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہا کہ' ممتا بنرجی چائے دکان پر جا رہی ہیں چائے بنا رہی ہیں اور دلتوں کے ساتھ چائے پی رہی ہیں'۔ جانے میں کوئی ہرض نہیں کوئی بھی جا سکتا ہے، لیکن عوام نے ان کو بھلا دیا ہے اسی لیے ان کو عوام سے رابطہ بڑھانے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے'۔ جس کے لیے وہ عوام کے درمیان جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اب چا ہے جتنی بھی کوشش کرلے کچھ فائدہ نہیں ہونے والا ، عوام نے بی جے پی کو بنگال میں متبادل کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔
آج بی جے پی ریاستی کمیٹی کا الیکشن تھا اس سلسلے میں بی جے پی کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے کہا کہ عہدے کے لیے جھگڑا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پارٹی کے عزت کا خیال رکھیں پارٹی کے بارے میں سوچیں۔
واضح رہے کہ آج پارٹی کی اس میٹنگ میں بیشاکھی بنرجی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں تنازعہ ہو گیا تھا۔