ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما بشمول وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے و ممبر پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی کی اہلیہ کے خلاف مرکزی جانچ ایجنسیوں کی کارروائیوں پر اٹھ رہے سوالات پر صفائی پیش کرتے ہوئے بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں، جانچ ایجنسیاں شواہد کی بنیاد پر کام کررہی ہیں۔
دلیپ گھوش نے کہا کہ اگر کچھ غلط نہیں کیا ہے تو جن لوگوں کے خلاف نوٹس جاری کیے گئے ہیں وہ آگے آئیں اور حقائق کو سامنے پیش کریں، جانچ ایجنسی نے انہیں شواہد اور ثبوت کی بنیاد پر ان لوگوں کو جمع کیا ہے۔