مغربی بنگال میں ان دنوں کورونا کی دوسری لہر اور اسمبلی انتخابات کی سیاسی سرگرمیاں دونوں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
بی جے پی کا فرہاد حکیم پر پابندی کا مطالبہ - bjp demands against firhad hakim
بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی کا مطالبہ کیا۔
ریاست میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے دوسری طرف انتخابی کمیشن کی جانب سے جلسہ و جلوس محدود کیے جانے کے باوجود سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے رہنما اور رکن پارلیمان سپن داس گپتا نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم نے مرکزی فورسز پر حملہ کرنے کے عام لوگوں کو اکسایا اور گالی بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ فرہاد حکیم کے مرکزی فورسز کے خلاف لوگوں کو اکسانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن میں اسے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ بی جے پی کے آئی ٹی سیل کی یہ ویڈیو بے بنیاد ہے اور اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کیا جس میں ماجر ہاٹ علاقے میں ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم کو لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فرہاد حکیم مرکزی فورسز کے خلاف لوگوں کو ایکسا رہے ہیں۔