اردو

urdu

ETV Bharat / city

مالدہ ضلع سبھادپتی کے لئے عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ - مغربی بنگال کی سیاسی اتھل پتھل

مالدہ ترنمول کانگریس کی صدر موسم بینظیر نور کی قیادت والی کمیٹی نے ضلع سبھادپتی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا ہے.

Malda Trinamool Congress President Mausam Benazir Noor
مالدہ ترنمول کانگریس کی صدر موسم بینظیر نور

By

Published : Jun 17, 2021, 5:12 PM IST

اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے ہی مغربی بنگال کی سیاسی اتھل پتھل کا سلسلہ جاری ہے جو رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے. ریاست کے مختلف اضلاع سے بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کی پارٹی کو چھوڑ کر جانے سے متعلق خبریں موصول ہوتی ہے.

اسی درمیان مالدہ ترنمول کانگریس کی صدر موسم بینظیر نور کی قیادت والی کمیٹی نے ضلع سبھادپتی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا ہے.

ذرائع کے مطابق مطابق مالدہ ضلع پریشد میں کل 37 ممبران ہیں. اسمبلی انتخابات سے 37 میں سے 18 ممبران گوری شنکر کی قیادت میں بی جے پی میں شامل ہو گئے.

اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد 18 میں سے 13 ممبران ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کا اعلان کیا.

اسی بنیاد پر مالدہ ترنمول کانگریس کی صدر موسم بینظیر نور اور کوڈینیٹر ہمنت شرما نے ضلع سبھادپتی گوری شنکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا ہے.

ترنمول کا نگریس کی سربراہ موسم بینظیر نور نے کہا کہ ضلع پریشد میں بی جے پی اقلیت می آ گئی ہے. وہ اکثریت ثابت نہیں کر سکیں گے.

موسم بینظیر نور نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کو تحریری طور پر اس کی اطلاع دے دی گئی ہے اور کسی بھی دن عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان ہو سکتا ہے.

مالدہ ترنمول کانگریس کی صدر موسم بینظیر نور

ترنمول کانگریس ضلع کوڈینیٹر ہمنت شرما کا کہنا ہے کہ بی جے پی اکثریت کھو چکی ہے. اسمبلی انتخابات سے قبل جو لوگ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر گئے تھے وہ دوبارہ واپس آئے ہیں.

مالدہ ضلع پریشد کے سبھادپتی گوری چند شنکر کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں ترنمول کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا.

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات 2021 میں ترنمول کانگریس نے مالدہ ضلع کی کل 12 میں سے آٹھ سیٹوں میں کامیابی حاصل کی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details