اردو

urdu

ETV Bharat / city

Nusrat and Nikhal Jain: نصرت اور نکھل جین سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث جاری - نصرت جہاں اور یش داس گپتا کا معاملہ

شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی اور ان کے سابق شوہر نکھل جین Nusrat and Nikhal Jain کی شادی اور علیٰحدگی اختیار لے کر کافی تنازع کھڑا ہو گیا تھا- رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے نکھیل جین کے ساتھ ہوئی شادی کو ایک سمجھوتہ قرار دیا تھا۔

نصرت
نصرت

By

Published : Nov 28, 2021, 6:08 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان بننے کے بعد سے ہی نصرت جہاں روحی سرخیوں میں رہیں ہیں۔

رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی کبھی پوجا میں شرکت کرنے پر ہنگامہ کھڑا ہوا تو کبھی مشہور تاجر نکھل جین سے شادی کرنے پر تنقید کی زد میں رہیں۔

گزشتہ ہفتے کو عدالت نے نصرت جہاں اور نکھل جین کے ازدواجی رشتے پر اپنی مہر لگائی۔ تعلقات منقطع ہونے کے بعد نصرت جہاں اور یش داس گپتا کے پوسٹ پر صارفین کئی طرح کی آراء دے رہے ہیں۔

صارفین کی مختلف آراء منظر عام پر آنے کے باوجود نصرت جہاں اور یش داس گپتا کے درمیان ایک دوسرے سے متعلق جذباتی پوسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ان سب کے باوجود دونوں نے اب تک اس ضمن میں واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا ہے جس پر کو نتیجہ برآمد کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ 2019 میں اداکارہ اور رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے مشہور تاجر نکھیل جین Nusrat and Nikhal Jain سے ترکی کے شہر بوڈوان میں اپنے رشتہ داروں اور چند خصوصی مہمانان کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی اور ان کے سابق شوہر نکھل جین کی شادی اور علیحدگی اختیار لے کر کافی تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں:نصرت جہاں کی شادی کی تقریب میں 'ستارے' زمیں پر

رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے نکھیل جین کے ساتھ ہوئی شادی کو ایک سمجھوتہ قرار دیا تھا. نکھیل جین نے ازدواجی رشتہ ختم کرنے پر نصرت جہاں روحی کی عوامی طور پر تنقید کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details