اردو

urdu

ETV Bharat / city

دانش جاوید نے جوائنٹ انٹرنس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی - ریاست مغربی بنگال

مغربی بنگال میں میڈیکل اور انجنیئرنگ میں داخلہ کے لئے ہونے والے جوائنٹ انٹرنس امتحان میں کولکاتا کے مضافات ٹیٹاگڑھ کے دانش جاوید نے ریاستی سطح پر 13 واں مقام حاصل کیا ہے۔

جاوید دانش نے جوائنٹ انٹیرینس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی
جاوید دانش نے جوائنٹ انٹیرینس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی

By

Published : Aug 8, 2020, 8:40 PM IST

Updated : Aug 8, 2020, 10:23 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے انجنیئرنگ کالجوں میں داخلے کے لئے ہونے والے مغربی بنگال جوائنٹ انٹیرینس امتحان کا نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

دانش نے جوائنٹ انٹرینس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کیجاوید دانش نے جوائنٹ انٹیرینس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی

ریاستی سطح پر شمالی دیناجپور کے سورو دیپ داس نے اول مقام حاصل کیا ہے۔اس بار کل 73ہزار 119 امیدواروں نے اس امتحان میں شرکت کی تھی۔

کامیاب ہونے والے امیدواروں میں سے 71 فیصد کا تعلق ریاست مغربی بنگال سے ہے۔31 فیصد کامیاب امیدوار سی بی ایس ای بورڈ کے اور 3فیصد آئی ایس سی بورڈ سے ہیں۔

ریاست میں مسلمانوں کی آبادی کے لحاظ سے جوائنٹ انٹیرینس امتحان میں کامیاب ہونے والوں میں مسلمانوں کی تعداد کم ہے۔

لیکن اس بار پہلے پندرہ میں کولکاتا کے مضافات شمالی 24 پرگنہ کے دانش جاوید جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ دانش جاوید نے مغربی بنگال جوائنٹ انٹرینس امتحان میں ریاستی سطح پر 13واں مقام حاصل کیا ہے۔

اس موقع پر دانش جاوید اور ان کے والدین نے خوشی کا اظہارکیا۔ دانش جاوید کے والد جاوید اقبال ٹیٹا گڑھ اے جی ایم ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہیں۔

دانش جاوید نے آئی یس سی بورڈ سے تعلیم حاصل کی ہے۔اس موقع پر دانش جاوید نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ' وہ بہت خوش ہیں'۔اپنے والدین اور اساتذہ کا بہت شکر گزار ہیں۔

دانش جاوید نے بتایا کہ ان کو دن میں کئی گھنٹوں تک مطالعہ کرنا پڑتا تھا۔وہ مستقبل میں ایک بہترین سافٹ ویئر انجنیئر بننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ آئی آئی ٹی ممبئی سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔آئندہ ماہ آئی آئی ٹی کے لئے ہونے والے ٹسٹ امتحان میں شرکت کرنے والے ہیں۔سافٹ وئیر انجنیئرنگ کرنے کے بعد ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

ان کے والد اردو میڈیم ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ جس طرح سے اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اسی طرح اپنے اسکول کے بچوں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کورونا وائرس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا دفتر منتقل

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا آئی آئی ٹی میں بھی کامیاب ہو اور ایک بہترین سافٹ ویئر انجنیئر بنے اور ایسے سافٹ وئیر بنائے جو قوم و ملت کے کام آئے۔

Last Updated : Aug 8, 2020, 10:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details