اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں چار مہینوں میں یومیہ کیسز سب سے کم

ریاست میں گزشتہ مئی سے جاری لاک ڈاؤن کے سبب کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔ گذشتہ پانچ مہینے میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

daily covid cases
یومیہ کیسز سب سے کم

By

Published : Jul 18, 2021, 10:56 PM IST

مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن اور سخت کورونا گائیڈ کی وجہ سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار مکمل طور پر سست پڑ چکی ہے۔

حالات میں بہتری کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کا فیصلہ کیا جس کے سبب عام زندگی پٹری پر دوبارہ واپس لوٹنے لگی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 801 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ گزشتہ کل کے مقابلے اس میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

یومیہ کیسز سب سے کم
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے نو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دو لوگوں کی موت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 181 تک پہنچ چکی ہے۔ ایک دن میں 1012 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس بیماری سے اب تک 17 ہزار 999 لوگوں کی موت ہوئی ہے. اموات شرح میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: کورونا وائرس سے 12 لوگوں کی موت



مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات پر ایک نظر

اضلاع، یومیہ کیسز

کولکاتا، 92

مشرقی مدنی پور، 75

دارجلنگ، 74

شمالی 24 پرگنہ، 72


مغربی بنگال محکمہ صحت نے کہا کہ دو تین اضلاع کو چھوڑ کر ریاست کے بیشتر اضلاع میں حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے.۔دارجلنگ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں یومیہ کیسز میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری جو تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں یومیہ اموات میں کمی آئی ہے اور گزشتہ پانچ مہینوں میں پہلی مرتبہ کورونا سے ایک دن میں دس سے کم لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details