اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کا مثبت اثر، یومیہ کیسز اور شرح اموات میں ریکارڈ کمی - west bengal coronavirus news today

بنگال میں سخت لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کامیاب ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ خبروں کے مطابق کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد چھ ہزار سے بھی کم ہو گئی ہے۔

daily corona cases and fatality rate drop in west bengal
daily corona cases and fatality rate drop in west bengal

By

Published : Jun 7, 2021, 9:08 PM IST

اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز کی تعداد چھ ہزار سے بھی نیچے چلی آئی ہے۔ محکمہ صحت کی بلیٹن رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے 5887 ریکارڈ کیے گئے۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے سبب 103 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جو گزشتہ کل کے مقابلے میں 4 درجے کم ہے۔

ویڈیو
ریاستی محکمہ صحت نے کہاکہ یومیہ شرح اموات اور کورونا کے نئے کیسز دونوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ سخت لاک ڈاؤن کے نتیجے کے سبب یہ سب ممکن ہو سکا ہے۔'


انہوں نے کہاکہ یومیہ کیسز اور شرح موت میں اور کمی آئے گی۔ اس کے لیے ریاستی حکومت، محکمہ صحت اور پولیس انتظامیہ کڑی محنت کر رہی ہے'.

انہوں نے کہاکہ پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن کے دوران عام لوگوں نے جس طرح سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے چین کو توڑنے میں ہماری مدد کی ٹھیک اسی طرح مزید رواں ماہ جون کے آخر تک تعاون کی امید ہے۔'

محکمہ صحت کے مطابق شمالی 24 پرگنہ اب بھی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ ریاست کا واحد ضلع ہے جہاں یومیہ کیسز کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زائد ہے۔

کورونا وائرس کے یومیہ کیسز پر ایک نظر:

شمالی 24 پرگنہ :1181

کولکاتا :510

جنوبی 24 پرگنہ :307

ہوڑہ :361

ہگلی :521

جلپائی گوڑی :502

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14،32،019 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ اس بیماری سے اب تک 15،362 ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری طرف کورونا صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13،88،771 تک پہنچ چکی ہے۔ صحتیابی کی فیصد(96.98) میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

وہیں ریاست میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد ایک کروڑ 43 لاکھ، 13 ہزار ہے۔ مختلف مقامات پر ویکسینیشن مہم کے لیے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details