اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا کے خلاف جنگ میں مغربی بنگال کامیابی کی طرف گامزن - ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں نمایا کمی

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے یومیہ نئے مریضوں کے آنے کی رفتار پر بریک لگنے کے ساتھ ہی شرح اموات میں بھی تیزی سے کمی آنے لگی ہے۔

daily corona cases and death toll number decrease rapidly
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مغربی بنگال کامیابی کی جانب گامزن

By

Published : Jul 17, 2021, 5:17 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے ساتھ ہی تیسری لہر کی تیاریاں زور شور شروع ہو چکی ہیں۔

ریاست میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی ملنے کے باوجود مغربی بنگال حکومت نے نرمی برتنے کے اعلان کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویڈیو
ریاست میں کورونا وائرس کے یومیہ نئے مریضوں کے آنے کی رفتار پر بریک لگنے کے ساتھ ہی شرح اموات میں تیزی سے کمی آنے لگی ہے۔
گزشتہ پانچ مہینوں میں پہلی مرتبہ اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں نمایا کمی درج کی گئی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 481 تک پہنچ چکی ہے۔ ایک دن میں 1393 مریضوں کی صحتیاب ہونے کی اطلاع ہے۔
ریاست میں اموات شرح میں نمایاں کمی آنے کے باوجود اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی فہرست لمبی ہوتی جا رہی ہے۔
اس بیماری سے اب تک 17 ہزار 970 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔مغربی بنگال محکمہ صحت نے کہاکہ ریاست کے عوام کے سامنے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرے درپیش ہے۔
اس مرحلے بچوں کو زیادہ خطرہ لائق ہے۔ اس لیے عوام کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


ریاستی محکمہ صحت نے کہاکہ تیسری لہر 98 دنوں کی ہو گی۔ لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنے بچوں پر ضرورت سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ریاستی کی جانب سے تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ریاست کے تمام ہسپتالوں میں بچوں کے لیے اسپیشل کوویڈ وارڈ بنانے کا جنگی سطح پر جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details