ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم کے رامپور ہاٹ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے ریاست میں اور بی جے پی کے سبب ملک کے تعلیمی اداروں میں افراتفری کا ماحول ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں وشو بھارتی یونیورسٹی کو سیاست کی بھٹی میں جھونک چکی ہیں، جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ملک کے تمام تعلیمی ادارے اس وقت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نشانے پر ہے۔ آر ایس ایس کے لوگ اداروں پر قبضہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وشو بھارتی یونیورسٹی ایک تاریخ ہے لیکن سیاسی چقلش کی وجہ سے اس کے وقار کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے جس ترنمول کانگریس اور بی جے پی اس کی ذمہ دار ہیں۔