اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہاوڑہ میں کسان بل کی مخالفت میں جلوس

ریاست مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں سی پی آئی ایم کی کسان تنظیم کے ہزاروں حامیوں نے دہلی میں جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں جلوس نکالے۔

ہوڑہ میں کسان بل کی مخالفت میں جلوس
ہوڑہ میں کسان بل کی مخالفت میں جلوس

By

Published : Dec 16, 2020, 9:10 PM IST

دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی جلوس و جلسہ کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

دہلی میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری کسانوں کی تحریک کی حمایت میں مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت تمام اضلاع میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ہوڑہ میں کسان بل کی مخالفت میں جلوس
بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس میں نہ صرف سیاسی پارٹیوں کے کارکنان بلکہ عام لوگ بھی بڑے پیمانے پر شرکت کر رہے ہیں۔ سی پی آئی ایم کی کسان تنظیم کی جانب سے کسان بل کی مخالفت میں جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ احتجاجی جلوس میں شامل ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ کسان بل کسی کے حق میں فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا۔ یہ کسانوں کے ساتھ ساتھ عوام مخالف بل ہے۔سی پی آئی ایم کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ ریاستی سطح پر کسان بل کی مخالفت کی جا رہی ہے۔اس بل کے خلاف جاری احتجاجی جلوس میں ہزار لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں لاکھوں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ شمالی دیناج پور کے رائے گنج میں ایس یو سی آئی کی تنظیم ڈی ایس او کی جانب سے کسان بل کی مخالفت میں جلوس نکالا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details