اردو

urdu

ETV Bharat / city

Mohammad Saleem Criticizes West Bengal Police: سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم کی مغربی بنگال پولیس پر تنقید

سابق رکن پارلیمان اور سی پی آئی ایم کے سینیئر رہنما محمد سلیم نے مغربی بنگال پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میونسپلٹی انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس عام لوگوں کو ووٹ نہیں ڈالنے دے گی اور پولیس تماشائی بنی رہے گی۔ CPIM Leader Mohammad Saleem Criticizes West Bengal Police۔

Mohammad Saleem Criticizes West Bengal Police
Mohammad Saleem Criticizes West Bengal Police

By

Published : Feb 22, 2022, 2:56 PM IST

کولکاتا: ریاست مغربی بنگال میں 27 فروری کو ریاست کی 108 میونسپلٹیوں کے لئے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ مالدہ ضلع کے انگریز بازار علاقے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے منشور کا اجرا کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے مغربی بنگال پولیس کی زبردست تنقید کی Mohammad Saleem criticized the Trinamool Congress۔
سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما اور سابق رکن پارلیمان محمد سلیم نے کہا کہ ووٹرز کو صبح سویرے پولنگ بوتھ پر پہنچ کر ووٹ ڈالنا چاہئے ورنہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس عام لوگوں کو ووٹ ڈالنے نہیں دے گی۔
سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ ووٹ کے دن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لئے ووٹ ڈالنا تو دور کی بات پولنگ بوتھوں تک پہنچنا مشکل کر دیا جائے گا۔ یہ سب پولیس انتظامیہ کے سامنے ہوگا اور وہ تماشائی بنے رہے گی۔ Mohammad Saleem Criticizes West Bengal Police۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال پولیس دراصل ریاستی حکومت کے اشارے پر کام کرنے لگی ہے، شرپسند عناصر کے سبب عام لوگ دہشت میں مبتلا ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کو اس وقت دوہری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک طرف حکمراں جماعت کے رہنما ہیں جو لوگوں کو ووٹ ڈالنے نہیں دے رہے ہیں اور دوسری جانب پولیس انتظامیہ خاموش ہو گئی ہے۔


مزید پڑھیں:


سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم کے مطابق لوگوں کو اپنے حق رائے دہی کو استعمال کرنے کے لئے صبح سویرے پولنگ بوتھ پہنچ جانا ہوگا ورنہ حکمراں جماعت کے لوگ اپنے حق میں ووٹ دینے پر مجبور کریں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details