اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد آٹھ لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے ریاست میں اب تک گیارہ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

coronavirus
کورونا

By

Published : Mar 29, 2021, 1:51 AM IST

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگا ہے، جس کے سبب عام لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

کورونا
مغربی بنگال میں ان دنوں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں انتہائی عروج پر ہیں اس کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے پھیلنے سے لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں کے دوران مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست تھی جہاں کورونا وائرس مکمل طور پر قابو میں آ چکا تھا۔ بنگال میں یومیہ کورونا وائرس کے کیسز دس سے بھی نیچے آ چکا تھا جبکہ موت کی شرح صفر ریکارڈ کی جا رہی تھی۔ ریاستی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میںکورونا وائرس کے کل 490 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعہ اور ہفتے کے روز کورونا وائرس کے نئے کیسز کی 490 تھی۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں تقریباً تین سو گنا اضافہ ہوا۔محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سب سے زیادہ اثر کولکاتا، ہوڑہ، شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ میں دیکھنے کو ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے سبب تین لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ 50 دنوں کے دوران پہلی مرتبہ ایک دن میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے جو تشویش کا باعث ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد آٹھ لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے ریاست میں اب تک گیارہ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ریاست میں اسمبلی انتخابات 2021 ہونے کے سبب سیاسی جماعتوں کے جلسے اور جلوسوں میں ہزاروں ہزاروں لوگ بغیر کورونا گائیڈ لائن اور ماسک کے شرکت کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details