اردو

urdu

By

Published : Mar 10, 2021, 8:06 PM IST

ETV Bharat / city

دانشمندی سے ووٹ کرنے کی ضرورت: شکیل انصاری

عالمی شہرت یافتہ نقاد (اینکر) شکیل انصاری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ' ریاست میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور لوگوں کو خوب سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔'

conversation-with-india-famous-announcer-and-anchor-shakil-ansari
conversation-with-india-famous-announcer-and-anchor-shakil-ansari

اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے، جہاں سیاسی پارٹی ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں اور اپنی جیت کا دعوی کررہی ہیں۔ انتخابات کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے مختلف شہروں کا دورہ کرکے عوامی رائے جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ عام عوام کن مسائل کو نظر میں رکھتے ہوئے ووٹ کرنا چاہتے ہیں۔'

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے تاریخی شہر گارڈن ریچ میٹیابرج کا دورہ کیا اور عوام سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔

ویڈیو
میٹیابرج کو بادشاہ واجد علی شاہ نے بسایا تھا جس کا زندہ ثبوت میٹیابرج کی گوشے گوشے میں موجود ہے۔ میٹیابرج شعراء، ادیبوں، دانشوروں اور نقاد کی سرزمین ہے جہاں نامور شخصیات نے اپنی صلاحیت اور محنت کے ذریعے قوم و ملت کے نام روشن کیے۔ان ہی مشہور شخصیات میں سے ایک عالمی شہرت یافتہ نقاد(اینکر، اناؤنسر) شکیل انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ' واقعی ریاست میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ اس وقت عام لوگوں کو عقلمندی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ریاست کی باگ ڈور محفوظ ہاتھوں میں رہے۔شکیل انصاری نے کہا کہ عجیب صورتحال ہے۔ سیاست کے موضوع پر لوگوں کو کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تمام باتیں واضح ہو جائے۔'انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری سے لوگوں کو معاشی طور پر دھچکا لگا ہے، الیکشن سے پہلے ان سب چیزوں پر قابو پا لیا جاتا تو بہتر ہوتا لیکن ایسا نہیں ہوا'۔ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کا ماحول پہلے ایسا نہیں تھا لیکن چند لوگوں کے آنے کے بعد یہ باتیں ہونے لگی ہے کہ آپ کون، میں کون۔ پہلے اس طرح کی باتیں نہیں ہوتی تھی'۔انہوں نے کہا کہ' بنگال میں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں جو ریاست بنگال کی اصل شناخت ہے اور امید کرتے ہیں مستقبل میں بھی ہم سب ایک کنبہ کی طرح رہیں'۔اسمبلی انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ' دیدی نے دس برسوں کے دوران بے شمار ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے۔ اسی کام کی بنیاد پر عوام دیدی کو تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اور میں بھی یہ چاہتا ہوں'۔انہوں نے کہا کہ' دیدی کے دور اقتدار میں اقلیتی طبقے نے بڑی ترقی کی، دیدی اس دوران بنگال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریاست کے تمام شعراء کی عزت افزائی کی جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔'انہوں نے کہا کہ' دیدی کے اس کام کی دل سے تعریف کرتا ہوں جنہوں نے شعراء کرام کی عزت افزائی کے لئے منفرد منصوبے پر کام کیا۔' انتخابات سے قبل سی ووٹر اوپینین پول میں ممتا بنرجی کی قیادت میں تیسری مرتبہ حکومت بننے کا واضح اشارہ دیا ہے، لیکن سیٹوں کے نقصان ہونے کی بات کہی گئی ہے۔واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 294 سیٹوں کے لئے اسمبلی انتخابات اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے. 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے'۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت 294میں سے 211 سیٹز جیت کر اقتدار میں آئی تھی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details