اردو

urdu

ETV Bharat / city

آٹو روٹ اور الیکٹریک گاڑیوں کی تعداد بڑھانے پر غور - کولکاتا، مغربی بنگال

وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے نئے آٹو رکشہ روٹ اور الیکٹریک گاڑیوں(بسوں ) کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Consider increasing the number of auto routes and electric vehicles
آٹو روٹ اور الیکٹریک گاڑیوں کی تعداد بڑھانے پر غور

By

Published : May 12, 2021, 10:57 PM IST

مغربی بنگال کے مسلسل تیسری مرتبہ کابینہ وزیر بننے کے بعد فرہاد حکیم چارج سنبھالنے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ دفتر پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

سنئیر رہنما وزیر کابینہ وزیر فرہاد حکیم نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد آٹو روٹ اور الیکٹریکل گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرانسپورٹ وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ٹرانسپورٹ نظام میں جتنی بہتری آئے گی اس سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچےگا اور ان کی پریشانیوں کم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ذرائع موجود ہیں۔ بس ضرورت اس بات کی انہیں صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ آٹو رکشہ کے روٹوں کو بڑھانا ضروری ہے. اس سے عام لوگوں کو راست فائدہ پہنچے گا۔ زیادہ تر لوگ آٹو رکشہ سے ہی سفر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے. اس سے عام لوگوں کو زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔ ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے الیکٹریک بسوں کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے۔

فرہاد حکیم نے مزید کہا کہ اس شعبے سے منسلک لوگوں کو حکومت کی جانب سے خصوصی رعایت دی جائے گی تاکہ کام اور آسان ہوسکے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق اس مغربی بنگال میں ٹرانسپورٹ نظام دوسری ریاستوں کے مقابلے کافی بہتر ہے لیکن ہمارا مقصد اپنی ریاست کو نمبر ون بنانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details