اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانگریس اور بایاں محاذ 29جون کو مشترکہ مہم چلائے گی

بایاں محاذ اور کانگریس نے مغربی بنگال میں مشترکہ مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اور ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف 29جون سے ریاست بھر میں احتجاجی مہم چلائی جائے گی۔

Congress and Left Front will campaign against wrong policies of the central government and the Mamata Banerjee
کانگریس اور بایاں محاذ 29جون کو مشترکہ مہم چلائے گی

By

Published : Jun 25, 2020, 8:04 PM IST

بایاں محاذ اور کانگریس نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مصائب کے شکار عوام پر دوہری مار پڑی ہے اس لئے جلد سے جلد قیمتوں میں کٹوتی کی جائے۔

اس مشترکہ مہم کے ذریعہ 2021 کے اسمبلی انتخاب میں کانگریس اور بایاں محاذ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف متبادل پیش کرے گی۔

بایاں محاذ کے چیرمین بمان بوس اور ریاستی کانگریس کے صدر سومن مترا کے درمیان میٹنگ یہ فیصلہ کیا گیا ہے دونوں پارٹیوں کے ورکروں کے تال میل اور اشتراک عمل میں اضافہ کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بایاں محاذ نے تجویز پیش کی ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان تال میل قائم کرنے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی قائم کی جائے تاکہ سیٹوں کی تقسیم اور اشتراک عمل کے لیے حکمت عملی بنائی جاسکے۔

بایاں محاذ کے چیئرمین بمان بوس نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں عام آدمی کے خلاف ہیں۔کانگریس اور بایاں محاذ کے درمیان میٹنگ میں کانگریس کی جانب سے کئی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دونوں پارٹیاں مشترکہ طور پر 29جون کو ریاست بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کرے گی۔کانگریس اور بایاں محاذ کے سینئر لیڈران کلکتہ میں ریڈ روڈ پر احتجاج کریں گے جب کہ اضلاع میں 29جون کو صبیح 10سے 12بجے تک احتجاجی مہم چلائی جائے گی۔

چوں کہ اس وقت کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اس لئے احتجاج کے دوران ماسک اور معاشرتی فاصلے کا سختی سے خیال رکھا جائے گا۔

احتجاجی مہم میں شامل ہونے والے لیڈروں اور ورکروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ماسک پہن کر ضرور آئیں۔دونوں پارٹیوں نے اپنے ورکروں سے کہا ہے کہ صحت کے اصول کی پاسداری ضرور کریں اور کسی کو نزلہ اور بخار کی شکایت ہے تو وہ کسی بھی پروگرام میں شریک نہ ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details