مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے گردش میں ہیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود پارٹی کا اندرونی انتشار ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
اسمبلی انتخابات سے قبل چھوٹے بڑے رہنماؤں کے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جانے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں اپوزیشن پارٹیاں ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنانے کا موقع نہیں چھوڑ رہی ہیں۔
حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ' ترنمول کانگریس کو اس وقت اپنے سب سے برے دور کا سامنا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ' کوئی اور نہیں بلکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی ہی اس کی ذمہ دار ہیں'۔ا نہوں نے کانگریس اور بائیں محاذ کو ختم کرنے کے لئے جو کچھ بھی کیا وہ سب گھوم کر ان کے سامنے آ رہا ہے'۔