اردو

urdu

ETV Bharat / city

تین مراحل کے انتخابات مکمل، متحدہ محاذ کے درمیان اب بھی اتفاق رائے نہیں!

تین مراحل کے انتخابات مکمل ہونے کے باوجود کانگریس کانگریس، لفٹ فرنٹ اور آئی ایس ایف درمیان اتحاد پر اتفاق رائے نہیں ہو پایا ہے، اتحاد میں اندورنی اختلافات اب کھل کر سامنے آنے لگی ہیں۔

By

Published : Apr 8, 2021, 8:44 PM IST

congress and left front alliance not fruitful in murshidabad
congress and left front alliance not fruitful in murshidabad

شروعاتی تین مراحل کے بعد ایک طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی اپنی جیت کا دعویٰ کر رہی ہیں تو وہیں دوسری جانب کانگریس، لفٹ فرنٹ اور آئی ایس ایف کے درمیان اتحاد پر اب بھی اتفاق رائے نہیں ہو پایا ہے۔

مغربی بنگال کانگریس یونٹ کے صدر ادھیر رنجن چودھری کے گڑھ مرشدآباد ضلع میں کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے درمیان اتحاد پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اور فراخا اسمبلی حلقے میں کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے رہنماؤں کے درمیان امیدوار کو لے کر نا اتفاقی پائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فراخا اسمبلی حلقے سے پانچ مرتبہ کانگریس کے رکن اسمبلی معین الحق اس مرتبہ بھی امیدوار ہیں لیکن انڈین سیکولر فرنٹ نے بھی فراخا سے محمد معراج شریف کو انتخابی میدان میں اتر چکے ہیں۔

پانچ مرتبہ کے کانگریسی رکن اسمبلی معین الحق کے خلاف انڈین سیکولر فرنٹ کی جانب سے محمد معراج شریف کو امیدوار بنائے جانے پر کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے درمیان اتحاد پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

گزشتہ روز مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری فراخا سے کانگریس کے امیدوار معین الحق کی حمایت میں جلسے کی قیادت کی۔ جلسے کے دوران ادھیر رنجن چودھری نے لفٹ فرنٹ اور انڈین سیکولر فرنٹ اتحاد کو نظرانداز کرتے ہوئے کانگریس کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔'

انہوں نے کہا کہ مرشدآباد کانگریس کا گڑھ ہے یہاں کانگریس کے علاوہ دوسری جماعتوں کو جیت نہیں مل سکتی ہے۔ دوسری جماعتوں کے بارے میں بات چیت کرکے میں اپنا وقت برباد کرنا نہیں چاہتا ہوں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details