اردو

urdu

ETV Bharat / city

بس خدمات کی بحالی کے باوجود مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا - کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل

ریاست مغربی بنگال میں دو مہینوں کے بعد پرائیوٹ بسوں کی خدمات بحال ہونے کے باوجود عام لوگوں کی دشواریاں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہیں۔

common-people-face-huge-problem-after-resumtion-of-private-bus-service
بس خدمات کی بحالی کے باوجود مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا

By

Published : Jul 2, 2021, 11:07 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سست پڑنے کے بعد ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ عام لوگوں کو راحت دیتے ہوئے کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی شرط پر پرائیوٹ بسوں کی خدمات کو دوبارہ بحال کردیا ہے۔ کہنے کو تو پرائیوٹ بسوں کی خدمات کی دوبارہ بحالی ہو گئی ہے لیکن بسوں کی تعداد اتنی کم ہے کہ لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ویڈیو

ریاست میں دو مہینوں کے بعد پرائیوٹ بسوں کی خدمات دوبارہ بحال ہونے کے باوجود عام لوگوں کی دشواریاں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے۔ سڑکوں پر بسوں کی تعداد نا کے برابر ہے۔ بسوں کی کمی کے سبب بس اسٹینڈ پر مسافروں کی بھیڑ امڈ پڑی ہے۔ لوگ گھنٹوں گھنٹوں بسوں کے انتظار میں کھڑے رہتے ہیں۔دوسری طرف سرکاری بسیں بھی محدود تعداد میں چل رہیں ہیں۔ مسافروں کے اشارہ کرنے کے باوجود یہ بسیں تمام اسٹوپیج پر رکتی نہیں ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ حالات بہت ہی خراب ہیں۔ پریشانیاں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے۔ اس کے لیے کسی کو کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 22 فیصد سے بھی کم بسیں چل رہی ہیں۔ ایسے حالات میں لوگوں کو اپنی کوئی خبر نہیں ہے وہ کس طرح کورونا گائیڈ لائن کا خیال کریں گے'۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال حکومت اور پرائیوٹ بس اور منی بس کے مالکان کے درمیان کرائے کو لے کر تنازع چل رہا ہے۔ بس مالکان کا کہنا ہے کہ جب تک کرائے میں اضافے کا اعلان نہیں کیا جاتا ہے اس وقت وہ اپنی سڑکوں پر نہیں اتاریں گے۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ پہلے بس سروس مکمل طور پر بحال کی جائے اس کے بعد کرائے میں اضافہ کو لے کر بات چیت کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details