اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال میں بے روزگاری میں 40 فیصد کی کمی: وزیراعلی - وزیر اعلی ممتابنرجی

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے گوپال نگر میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ کسی کے کچھ کہنے سے کچھ ہوتا نہیں ہے.

بنگال میں بے روزگاری میں 40 فیصد کی کمی:وزیراعلی
بنگال میں بے روزگاری میں 40 فیصد کی کمی:وزیراعلی

By

Published : Dec 9, 2020, 8:10 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتابنرجی کا کہنا ہے کہ عوام کو کام اور ترقیاتی منصوبے سے فائدہ چائیے تاکہ ان کے بچوں کا مستقبل سنور سکے. اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں.

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بے روزگاری کے نام پر عام لوگوں کو گمراہ کرنے والوں کے پاس کچھ کہنے اور کرنے کے لئے نہیں ہے.

آج یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ مغربی بنگال میں بے روزگاری کی شرح میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے.

پورے ملک میں مغربی بنگال واحد ریاست ہے جہاں بے روزگاری میں نمایاں کمی آئی ہے ۔

اگر دوسرے ریاستوں میں ایسا کچھ بھی ہوا ہے تو وہاں کے لوگ بھی اعلان کر سکتے ہیں.

ملک کی ان ریاستوں میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا جہاں مغربی بنگال کو لے کر سب سے زیادہ تنقید کی جاتی ہے.

بیرونی ریاستوں کے رہنماوں کا مغربی بنگال سے کیا لینا دینا ہے اور وہ کس بنیاد پر ہماری ریاست کی تنقید کرتے ہیں.

ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے.

وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ بے روزگاری ایک سنگین مسئلہ ہے ۔ہمارے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے.

بی جے پی کے رہنما اپنی اپنی ریاستوں کی فکر کریں ۔

مزید پڑھیں:

سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ شدید بیمار، ہسپتال میں داخل

مغربی بنگال میں بے روزگاری میں 40 فیصد کمی آئی ہے.یہ ایک حقیقت ہے. اسے سب کو تسلیم کرنا ہی پڑے گا.

کیونکہ یہ ایک سچائی ہے اس پر پردہ ڈالا نہیں جا سکتا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details