اردو

urdu

ETV Bharat / city

اسمبلی انتخابات میں ہمیں تاریخی کامیابی ملے گی: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس تاریخی جیت رقم کرے گی اور تیسری بار حکومت بنائے گی۔

mamata banerjee
ممتا بنرجی

By

Published : Feb 8, 2021, 6:55 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں بجٹ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'ہماری حکومت ماں ماٹی مانس (عام لوگوں) کی حکومت ہے اور ہمیشہ رہے گی'۔

انہوں نے کہا کہ 'آج 25 برس قبل عوام کی حمایت حاصل ہونے کے بعد ہی ماں ماٹی مانش (ترنمول کانگریس) کی تشکیل دی گئی تھی'۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے ہی اقتدار میں آئے ہیں اور اس کے لئے عہد پابند ہیں۔ بدعہد ہوئے تو ہمیں اقتدار سے اکھاڑ پھینکیں۔ ہم اف بھی نہیں کریں گے'۔

اسمبلی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس تاریخی جیت کی بدولت تیسری مرتبہ حکومت بنائے گی'۔

انہوں نے کہا کہ 'اسمبلی انتخابات ہماری پارٹی ترنمول کانگریس کو اسی کامیابی ملے گی جسے لوگ برسوں تک یاد رکھیں گے'۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'کسی کے کہنے سے کچھ ہوتا ہے۔ آخری فیصلہ عام لوگ ہی کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ ترقی اور سیکولر پسند جماعت کی حمایت کریں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی کا ان ایڈیڈ مدارس کو 50 کروڑ کی مالی مدد دینے کا اعلان


انہوں نے کہا کہ 'مرکز میں ایسی حکومت قائم ہے جسے عام لوگوں کی پریشانیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ صرف اقتدار پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے سوائے کچھ اور سوچ ہی نہیں سکتے ہیں۔ ویسی پارٹی تو ترنمول کانگریس کو کسی بھی قیمت پر مات نہیں دے سکتی ہے'۔


اسمبلی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ '72000 کروڑ روپے کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عام لوگوں کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details