اردو

urdu

ETV Bharat / city

وزیر اعلی ممتابنرجی کی رکن اسمبلی کو تعزیت - رکن اسمبلی سے ملاقات کی

وزیراعلی ممتابنرجی نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی موگیندر ناتھ کی موت پر تعزیت پیش کی۔

mamta banerjee
ممتابنرجی

By

Published : Dec 7, 2020, 8:24 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے مدنی پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی موگیندر ناتھ مہتو کو تعزیت پیش کی۔

مدنی پور ضلع میں عوامی جلسے کو خطاب کے دوران وزیراعلی ممتابنرجی کو پتہ چلا کہ ہسپتال میں زیر علاج رکن اسمبلی نوگیندرناتھ مہتو کی موت ہو گئی ہے۔

جلسہ ختم ہوتے ہی وزیراعلی ممتابنرجی رکن اسمبلی کے گھر کے لئے روانہ ہو گئی۔

گھر پہنچنے کے بعد وزیراعلی ممتابنرجی نے رکن اسمبلی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ موگیندر دا تجربہ کار سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے۔

ممتابنرجی
انہوں نے پارٹی کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کا 12 واں دن، دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسان


وزیراعلی نے مزید کہا کہ رکن اسمبلی کے گزر جانے کے باوجود ان کے گھروالوں کے ساتھ پہلے جسے ہی رشتے کو اور مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

رکن اسمبلی کے رشتہ داروں کے لئے پارٹی کی طرف سے کچھ کرنے کی ضرورت ہے اس کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بزرگ رکن اسمبلی موگیندر ناتھ مہتو کچھ روز سے بیمار تھے۔ کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں ان علاج چل رہا تھا۔ اس کے بعد آج ہی ہسپتال میں موت ہو گئی۔

عوامی جلسے کو خطاب کرنے کے دوران وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ان کی موت کی اطلاع ملی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details