تیسری مرتبہ کے لیے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں کورونا وائرس پر پہلی میٹنگ کی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی پہلی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس سے نمٹنے کو پہلی اور آخری ترجیح قرار دیا۔
مغربی بنگال: نئی کورونا گائیڈ لائن پہلے سے زیادہ سخت
تیسری مرتبہ کے لیے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے نئی کورونا گائیڈ لائن جاری کر دی ہے جو پہلے سے زیادہ سخت ہے۔
وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ممتا بنرجی نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے نئی کورونا گائیڈ لائن جاری کر دی جو پہلے سے زیادہ سخت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے چند سخت قدم اٹھائے گئے ہیں۔ اس سے ہی کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صبح سات بجے سے لے کر صبح دس بجے تک دوپہر پانچ سے سات بجے تک بازار و دکانیں کھلی رہیں گی۔ لوگوں اور دکانداروں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ شادی، تقریبات، سیاسی جلسہ و جلوس اور مذہبی تقریبات میں 50 سے زائد لوگوں کی شرکت ممنوع ہے۔ لوگوں کے لیے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینما گھروں، جم، اسپورٹس کمپلیکس، ریستوران اور ہوٹل وعیرہ بند رہیں گے۔ اس پر سبھی کو سختی سے عمل کرنا ہی پڑے گا۔
اس کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ گاڑیوں میں 50 فیصد سے زائد مسافروں کی گنجائش نہیں ہوگی۔ تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر لازمی ہوگا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'اس دوران مودی خانہ، میڈیکل اسٹورز، دودھ اور روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی ضروری چیزوں سے منسلک کاروباریوں کو تھوڑی راحت دی جائے گی لیکن انہیں بھی کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا ہوگا'۔
ممتابنرجی کے مطابق گھریلو پروازیں بغیر اجازت بنگال کے کسی بھی ہوائی اڈے پر اتر نہیں سکتی ہیں۔ بیرون ریاستوں سے آنے والے مسافروں کے لیے آرٹی پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، اگرکوئی مسافر کورونا مثبت پایا جاتا ہے تو اسے کورنٹائن کیا جائے گا۔ اس کی ذمہ داری ایئر پورٹ انتظامیہ پر ہو گی۔'
انہوں نے مزید کہاکہ دوسری ریاستوں سے آنے والے شہریوں کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے بعد بنگال میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی'۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ مجھے پتہ ہے کہ کورونا گائیڈ لائن پہلے سے زیادہ سخت ہے۔ لیکن اس بیماری سے نمٹنے کے لیے اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی کی جائے گی'۔