اردو

urdu

ETV Bharat / city

شمالی بنگال کے عوام کو بیرونی رہنماؤں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ - سلی گوڑی ضلع میں عوامی جلسے

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شمالی بنگال کے عوام کو بیرونی سیاسی رہنماؤں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے یہ الزام بھی عائد کیا کہ بیرونی رہنما ووٹ سے پہلے روپے تقسیم کرتے ہیں اور روپے تقسیم کرنے والوں سے ترقی کی امید نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ وہ صرف اقتدار چاہتے ہیں۔

cm mamata banerjee
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

By

Published : Feb 1, 2021, 9:42 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ شمالی بنگال کے عوام سے ہمیں پیار چاہیے، لوک سبھا انتخابات میں شمالی بنگال میں ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کے باوجود عوام کی ترقی کے لیے مسلسل کام کیا جاتا رہا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماں ماٹی کی حکومت عوام کی خدمت انجام دینے کے لیے اقتدار میں آئی ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمیں کون پسند کرتا ہے اور کون نہیں، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شمالی بنگال کے عوام کو بیرونی ریاستوں کے سیاسی رہنماؤں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بیرونی ریاستوں سے مہمانوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے، آپ لوگوں کو اس کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ووٹ سے پہلے روپے تقسیم کرنے کے لیے آتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے مطابق روپے تقسیم کرنے والوں سے ترقی کی امید نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ وہ صرف اقتدار چاہتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریل، سیل، ہوائی جہاز، بندر گاہ سمیت تمام منافع بخش ادارے فروخت کیے جا چکے ہیں اور مستقبل میں متعدد اداروں کو بھی فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، مرکز میں ایک ایسی حکومت ہے جو جاتے جاتے تمام چیزوں کو صنعت کاروں کو تحفے میں دے کر جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details