مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی تیاریاں زور پکڑنے لگی ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو عباس صدیقی کی سرپرستی والی سیاسی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا تھانہ کے تحت امیالیا گاؤں میں پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی نعرہ تحریر کے لئے دیواروں پر قبضہ کرنے کو لے کر ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ علاقے میں پولیس اور آر اے ایف کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Clashes between TMC and ISF Supporters: ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ
شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا تھانہ کے تحت امیالیا گاؤں میں پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی نعرہ تحریر کے لئے دیواروں پر قبضہ کرنے کو لے کر ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ Clashes between TMC and ISF Supporters
پولیس نے کہا کہ دو گروپوں کے درمیان جھڑپ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی لیکن اب حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ضلع محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے. اس معاملے میں کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما شمس الزماں منڈل نے کہا کہ آئی ایس ایف کے حامیوں نے دیواروں کو قبضے میں لینے کی کوشش کی۔ انہیں جب روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے لاٹھی، رڈ سے حملہ کر دیا۔ دوسری طرف انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما منظورالاسلام نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے آئی ایس ایف کے نشان کو مٹا کر دیواروں پر قبضہ کر لیا۔ مخالفت کرنے پر ہمارے کارکنان کو ہدف بنایا گیا۔