مشرقی مدنی پور ضلع کے کجوری تھانہ Kajuri Police Station علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں دو ٹی ایم سی افراد کی موت ہو گئی Two killed in Clash Between TMC and BJP Workers، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں اور آر اے ایف RAF کے جوانوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
Clashes Between TMC and BJP Workers: ٹی ایم سی اور بی جے پی حامیوں کے جھڑپ میں دو کی موت
مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیاں ہوئی جھڑپ میں دو ٹی ایم سی کارکن کی موت ہوگئی ہے۔ جس سے علاقے میں کشیدگی قائم ہے اور پولیس تعینات کردیا گیا ہے۔ Clashes Between TMC and BJP Workers
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے یوم تاسیس Trinamool Congress Foundation Day کے موقع پر جشن منانے کے دوران حکمراں جماعت کے کارکنان نے بی جے پی کے سرگرم رہنماؤں کے گھروں کو ہدف بنایا اور بموں سے حملہ کیا۔
اس جھڑپ میں دو ٹی ایم سی کارکنان کی موت ہوگئی ہے اور دیگر زخمیوں کو ضلع ہسپتال District Hospital West Medinipur میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ایک شخص کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔
دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Trinamool Congress کے یوتھ رہنما شیو پرکاش کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے حامی ٹی ایم سی رہنما کے گھر پر بم باری کی جس میں دو لوگوں کی موت ہوئی۔
مزید پڑھیں:
- Muslim Women On Bullibai App: بُلی بائی ایپلیکیشن پر مسلم خواتین کا ردعمل
- West Bengal Local Body Elections 2022: امیدواروں کے ناموں کے اعلان سے پہلے ہی دیواروں پر نعروں کی پینٹنگز
انہوں نے کہا کہ پولیس کو آزادانہ طور پر تحقیقات کرنی چاہیے۔