بھارت بنگلہ دیش سرحد کے قریب واقع مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ علاقے میں رہنے والے ثناءاللہ حق Sanaullah Haq ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
سویک والنٹیر ثناءاللہ حق ضعیف بیمار ماں اور چار چھوٹے بھائیوں کے ساتھ جھونپڑی میں رہتے ہیں۔
ثناءاللہ حق لاٹری کے ٹکٹ خریدا کرتے تھے۔ چند روز قبل انہوں نے رقیب الحسن نام کے ایک شخص کی دکان سے 60 روپے میں لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔
دکاندار رقیب الحسن نے گذشتہ شب ثناءاللہ حق کو فوراً اپنی دکان پر بلایا۔ جب وہ (ثناءاللہ حق) ڈیوٹی چھوڑ کر دکان پر پہنچے تو انہیں ایک کروڑ روپے جیتنے کی خبر دی۔
سویک والنٹیر ثناءاللہ حق ایک سویک والنٹیر ہے جنہوں نے ایک کروڑ روپے کا لاٹری جیتا۔ ان کی اس جیت پر پورے گاؤں میں جشن منایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ کئی مہینوں سے لاٹری کے ٹکٹ خرید کر اپنی قسمت آزماتے تھے لیکن کل انہیں جو خوشخبری ملی، اسے زندگی بھر بھول نہیں پائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ ساڑھے چار ہزار روپے مہینہ کماتے ہیں۔ تنگی کے سبب بیمار ماں کا ڈھنگ سے علاج نہیں کروا پا رہے ہیں۔ غربت کے سبب بھائیوں کی پڑھائی بہت پہلے ہی چھوٹ گئی۔
نوجوان نے کہا کہ اس رقم سے ان کی زندگی بدل جائے گی۔ وہ اپنی ماں کا اعلاج کروائیں گے اور بھائیوں کو آگے پڑھائی جاری رکھنے کے لئے دوبارہ اسکول بھیجیں گے۔
Win One Crore Lottery: مالدہ کے ثناءاللہ حق نے ایک کروڑ روپے کی لاٹری جیتا - shanaullah haq of malda win one crore lottery
مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ علاقے میں رہنے والے سویک والنٹیر ثناءاللہ حق Sweek Volunteer Sanaullah Haq نام کے ایک سویک والنٹیر نے ایک کروڑ روپے کی لاٹری جیتا۔ ان کی اس جیت پر پورے گاؤں میں جشن منایا گیا۔
win one crore lottery:سویک والنٹیر ثناءاللہ حق نے ایک کروڑ روپے کی لاٹری جیتا
گاؤں والوں نے ثناءاللہ حق کی اس خوشی میں شامل ہو کر جشن منایا۔
Last Updated : Dec 25, 2021, 11:59 AM IST